Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / وزیراعظم مودی سیلاب زدہ بہار پہونچ گئے، 500 کروڑ کی امداد

وزیراعظم مودی سیلاب زدہ بہار پہونچ گئے، 500 کروڑ کی امداد

 

پورنیہ (بہار) 26 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج بہار کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی سروے کیا اور ریاست کے لئے فوری راحت کے طور پر 500 کروڑ روپئے کا اعلان کرنے کے علاوہ اِس آفت سماوی میں جان گنوانے والے افراد کے لواحقین کو فی کس دو لاکھ روپئے کا بھی اعلان کیا۔ پی ایم او نے کہاکہ مودی نے یہ بھی کہاکہ ایک مرکزی ٹیم عنقریب اِس ریاست کو بھیجی جائے گی تاکہ سیلاب کے سبب نقصان کا اندازہ لگایا جاسکے۔ اُنھوں نے بیمہ کمپنیوں سے کہاکہ اپنے عملے کو فوری طور پر بھیج کر فصلوں کو نقصان کا تخمینہ لگائیں تاکہ کسانوں کو عاجلانہ راحت حاصل ہوسکے۔ یہ فیصلے وزیراعظم کی چیف منسٹر نتیش کمار، ڈپٹی چیف منسٹر سشیل کمار مودی کے ساتھ یہاں میٹنگ کے بعد سامنے آئے ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے فضائی سروے کے بعد ریاستی حکومت کے سینئر عہدیداروں سے بھی بات چیت کی۔ آج کی میٹنگ ایرفورس کے چونا پور ایرپورٹ میں منعقد ہوئی جہاں سے وزیراعظم دہلی کو واپس ہوئے۔ ریاستی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد وزیراعظم نے حکومت بہار کو تمام تر ممکنہ تائید و حمایت کا وعدہ کیا۔ سرکاری ذرائع نے کہاکہ وزیراعظم نے 4 متاثرہ اضلاع پورنیہ، کٹیہار، کشن گنج اور ارریا کا فضائی سروے کیا ہے۔ اُن کے ہمراہ چیف منسٹر نتیش کمار اور اُن کے نائب سشیل مودی رہے۔ قبل ازیں صبح میں وزیراعظم دہلی سے چوناپور ایرپورٹ پہونچے ۔

TOPPOPULARRECENT