Wednesday , December 12 2018

وزیراعظم مودی سے چینی وفد کی ملاقات

وزیراعظم مودی سے چینی وفد کی ملاقات

وزیراعظم مودی سے چینی وفد کی ملاقات
نئی دہلی ۔ 15 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج چینیز نیشنل پیپلز کانگریس کے سرکردہ قائدین سے ملاقات کے دوران علاقائی اورعالمی امن اور خوشحالی کیلئے ہندوستان اور چین کے درمیان پرامن مستحکم اور باہم تعاون پر مبنی تعلقات کی اہمیت کواجاگر کیا ہے ۔نریندر مودی اور صدرنشین قائد کمیٹی برائے نیشنل پیپلز کانگریس زیانگ ڈیجیانگ نے بھی سرمایہ کاری ، تجارت، سیاحت اور عوام سے عوام کے درمیان تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔ زوہانگ نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران ان کے حالیہ دورہ چین کے موقع پر پیش کردہ نقطہ نظر کی توثیق کی کہ 21 ویں صدی اسی وقت ایشیاء صدی ہوسکتی ہے ۔ جب ہندوستان اور چین انفرادی اور مشترکہ کامیابیاں حاصل کریں۔ باہمی تعلقات میں پارلیمانی وفود کے تبادلہ کیاہمیت کی نشاندہی کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ ریاتسی سطح پر قانون سازوں کے تبادلوں کے ذریعہ ہند۔چین تعلقات کو وسعت دی جاسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT