Sunday , November 18 2018
Home / سیاسیات / وزیراعظم مودی مالدیپ کے نئے صدر کی حلف برداری میں شرکت کریں گے

وزیراعظم مودی مالدیپ کے نئے صدر کی حلف برداری میں شرکت کریں گے

نئی دہلی ۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی پہلی مرتبہ وزیراعظم کی حیثیت سے 17 نومبر کو مالے کا دورہ کریں گے اور مالدیپ کے نئے صدر کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس یہ اشارہ ملتا ہیکہ وہ سبکدوش عبداللہ یامین حکومت کے دوران پیدا ہونے والی تلخیوں کے بعد باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ ہندوستان اپنے پڑوسی ملک مالدیپ کے ساتھ قریبی طور پر مل جل کر کام کرنا چاہتا ہے اور اپنی دوستی کو مضبوط بنانا چاہتا ہے ۔ ہندوستان اور مالدیپ کے تعلقات میں یامین حکومت کے دوران تلخیاں پیدا ہوئی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT