Tuesday , August 21 2018
Home / ہندوستان / وزیراعظم مودی ممبئی کے دوسرے ایرپورٹ کا آج افتتاح کرینگے

وزیراعظم مودی ممبئی کے دوسرے ایرپورٹ کا آج افتتاح کرینگے

ممبئی۔ 17فروری (سیاست ڈاٹ کام) تجارتی دارالحکومت ممبئی کے دوسرے ہوائی اڈے کا وزیراعظم نریندرمودی اتوار کو بھومی پوجن کریں گے اوراسی کے ساتھ نوی ممبئی ایئر پورٹ کے منصوبے پر عمل شروع ہوجائے گا۔جس کیلئے ممبئی کے شہریوں کو تقریباًدوعشرے تک انتظار کرنا پڑا ہے ۔گزشتہ سال چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس نے اعلان کیا تھا کہ 2019کے آخر میں ہوائی اڈہ سے پروازوں کا آغاز ہوجائے گا،لیکن تاخیر سے کام کی شروعات کے نتیجے میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے۔ عروس البلاد میں ایک دوسرے ہوائی اڈے کی شدید ضرورت محسوس کی جارہی تھی ،کیونکہ تین سال کے دوران گھریلو مسافروں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اتوار کو وزیراعظم سخت حفاظتی انتظامات کے دوران ایئرپورٹ کیلئے بھومی پوجا کریں گے اور اس تقریب میں 25ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے ۔

TOPPOPULARRECENT