Saturday , January 20 2018
Home / Top Stories / وزیراعظم مودی پاکستان اور مسلمانوں کے دشمن : مشرف

وزیراعظم مودی پاکستان اور مسلمانوں کے دشمن : مشرف

نئی دہلی ۔ 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق صدر پاکستان پرویز مشرف نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کی اور کہا کہ وہ پاکستان دشمن اور مسلم دشمن ہے۔ مودی امن پیشرفت کے مسئلہ پر ان کے ملک کو درس نہیں دے سکتے۔ وزیراعظم مودی آپ کے وزیراعظم ہیں، پاکستان کے نہیں۔ ہمیں ان سے کوئی درس حاصل کرنا نہیں ہے۔ ہم ان کے اختیارات سے واقف ہیں۔ ہم جانتے

نئی دہلی ۔ 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق صدر پاکستان پرویز مشرف نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کی اور کہا کہ وہ پاکستان دشمن اور مسلم دشمن ہے۔ مودی امن پیشرفت کے مسئلہ پر ان کے ملک کو درس نہیں دے سکتے۔ وزیراعظم مودی آپ کے وزیراعظم ہیں، پاکستان کے نہیں۔ ہمیں ان سے کوئی درس حاصل کرنا نہیں ہے۔ ہم ان کے اختیارات سے واقف ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ وہ پاکستان اور مسلمانوں کے دشمن ہیں۔ انہوں نے ہیڈلائنس ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اب آپ لوگوں کیلئے ریڈ لائن پڑ سکتی ہے۔ آپ لوگوں نے کہا ہیکہ پاکستان کے عوام یا معتمدین خارجہ حریت قائدین سے ملاقات نہیں کرسکتے۔ یہ ہماری ریڈ لائن نہیں ہے۔ ہم اس ریڈلائن کی پابندی نہیں کریں گے۔ پرویز مشرف جنہوں نے وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی اور منموہن سنگھ کے ساتھ امن مذاکرات کا آغاز کیا تھا۔ آپ کا کہنا ہیکہ وہ ہر وقت حریت قائدین سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن اچانک اب تبدیلی کیوں آ گئی ہے۔ نواز شریف کی قیادت میں حکومت پاکستان امن پیشرفت پر نہایت ہی مثبت موقف رکھتی ہے۔ درحقیقت نواز شریف ہندوستان کے تعلق سے ہمدردانہ دل رکھتے ہیں لیکن اس کے برعکس وزیراعظم مودی پاکستان کے دشمن ہونے کا ثبوت دیتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT