Monday , September 24 2018
Home / ہندوستان / وزیراعظم مودی پر چینی میں کتاب نائب صدر حامد انصاری کو پیش

وزیراعظم مودی پر چینی میں کتاب نائب صدر حامد انصاری کو پیش

نئی دہلی ، 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر حامد انصاری کو آج راجیہ سبھا کے بی جے پی رکن ترون وجئے کی جانب سے چینی زبان میں تحریر کردہ ایک کتاب کا نسخہ پیش کیا گیا ، جس کا عنوان ہے ’’مودی ۔ ایک شخصیت کا غیرمعمولی عروج ‘‘ ۔ یہ کتاب وزیراعظم نریندر مودی کی زندگی اور اُن کے معاشی ویژن پر مبنی ہے ۔ اسے چینی زبان میں سیچوان یونیورسٹی کے ساؤت

نئی دہلی ، 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر حامد انصاری کو آج راجیہ سبھا کے بی جے پی رکن ترون وجئے کی جانب سے چینی زبان میں تحریر کردہ ایک کتاب کا نسخہ پیش کیا گیا ، جس کا عنوان ہے ’’مودی ۔ ایک شخصیت کا غیرمعمولی عروج ‘‘ ۔ یہ کتاب وزیراعظم نریندر مودی کی زندگی اور اُن کے معاشی ویژن پر مبنی ہے ۔ اسے چینی زبان میں سیچوان یونیورسٹی کے ساؤتھ ایشیاء اسٹڈی سنٹر نے شائع کیا ہے ۔ یہاں جاری کردہ بیان کے مطابق اس موقع پر ڈاکٹر لوکیش چندر صدر آئی سی ی آر و دیگر موجود تھے ۔

تاج محل میں وائی۔فائی کی سہولت
آگرہ ، 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) تاج محل کی سیاحت کیلئے پہونچنے والے سیاحوں کو اب ابتدائی 30 منٹ کیلئے وائی فائی سرویس مفت فراہم ہوا کرے گی جبکہ اس سہولت کا آج وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹکنالوجی روی شنکر پرساد نے باضابطہ آغاز کردیا۔ اُن کی وزارت کے جاری کردہ بیان کے مطابق 30 منٹ کی حد تک مفت استفادہ کے بعد صارف چاہے تو سرویس کو بنیادی شرح کی اساس پر ادائیگی کے ساتھ جاری رکھ سکتا ہے ، جس کیلئے مختلف قیمتوں میں سبسکرپشن پلان دستیاب رہیں گے ۔ یہ سہولت سرکاری زیرانتظام بی ایس این ایل کے توسط سے فراہم کی جارہی ہے اور انٹرنیٹ اسپیڈ 100 ایم بی پی ایس تک رہے گی ۔ اس سہولت کے ضمن میں فبروری میں ابتدائی تجربے کئے گئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT