Tuesday , December 11 2018

وزیراعظم مودی کا آج دورۂ مہاراشٹرا و کرناٹک

نئی دہلی، 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کل اتوار کو مہاراشٹرا کا دورہ کریں گے جہاں وہ متعدد پراجکٹوں کا افتتاح کرنے والے ہیں (متعلقہ خبر صفحہ 3 پر)۔ آج ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا کہ مہاراشٹرا سے مودی کرناٹک کا سفر کریں گے اور اسمبلی انتخابات کی منتظر ریاست میں عوامی پروگراموں اور ریلیوں میں شرکت کریں گے۔ کرناٹک میں وزیراعظم کی مصروفیت میسورو میں ہوگی۔ میسورو ریلوے اسٹیشن میں منعقد شدنی تقریب میں وہ الیکٹریفائیڈ میسورو۔ بنگلورو ریلوے لائن کو قوم کے نام معنون کریں گے۔ مودی کے دیگر پروگرام بھی طے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT