Tuesday , June 19 2018
Home / سیاسیات / وزیراعظم مودی کا آج دورۂ وارانسی یوم اچھی حکمرانی میں شرکت ، آسی گھاٹ کا بھی معائنہ کریں گے

وزیراعظم مودی کا آج دورۂ وارانسی یوم اچھی حکمرانی میں شرکت ، آسی گھاٹ کا بھی معائنہ کریں گے

نئی دہلی ۔ 24 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی کل ’’یوم اچھی حکمرانی‘‘ کی علامت کے طورپر اپنے حلقہ لوک سبھا وارانسی کا دورہ کریں گے جہاں وہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ پروگراموں میں شرکت کریں گے ۔ وہ آسی گھاٹ کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ گزشتہ ماہ ان کی جانب سے شروع کردہ صفائی مہم کے پیشرف

نئی دہلی ۔ 24 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی کل ’’یوم اچھی حکمرانی‘‘ کی علامت کے طورپر اپنے حلقہ لوک سبھا وارانسی کا دورہ کریں گے جہاں وہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ پروگراموں میں شرکت کریں گے ۔ وہ آسی گھاٹ کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ گزشتہ ماہ ان کی جانب سے شروع کردہ صفائی مہم کے پیشرفت کا معائنہ کریں گے ۔ ذرائع نے کہا کہ نریندر مودی نے 8 نومبر کو آسی گھاٹ پر جمع کوڑا کرکٹ کو ہٹانے کی مہم شروع کی تھی ۔ اس کے علاوہ دریائے گنگا کو بھی اپنی سوچھ بھارت مہم کے حصہ کے طورپر صاف کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ وزیراعظم نے ایک شہ نشین تک پہونچنے کیلئے بھی راہ نکالی ہے جہاں پانچ پجاری اُن کا انتظار کریں گے اور یہاں ایک خصوصی گنگا پوجا بھی ہوگی ۔ نریندر مودی بنارس ہندو یونیورسٹی کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ ایک انٹر یونیورسٹی سنٹر برائے ٹیچرس کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ اس سنٹر کا نام مدن موہن مالوہا رکھا گیا ہے ۔ یہ سنٹر ایک خودمختار ادارہ کی حیثیت سے کام کرے گا ۔ اس کیمپس کے دورہ کے دوران وزیراعظم مودی کو تمام تفصیلات سے واقف کرائیں گے ۔ بنارس ہندو یونیورسٹی میں مودی وارانسی مہاتسو کا افتتاح کریں گے جبکہ وارانسی میں وزیراعظم ڈیزل لوکو موٹو ورکس فیکٹری کا بھی توسیع سنگ بنیاد رکھیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT