Tuesday , October 23 2018
Home / ہندوستان / وزیراعظم مودی کا اتوار سے تین روزہ دورہ فلپائن

وزیراعظم مودی کا اتوار سے تین روزہ دورہ فلپائن

نئی دہلی ۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی 12 نومبر کو تین روزہ سرکاری دورہ پر فلپائن روانہ ہوجائیں گے تاکہ ہندوستان ۔ آسیان اور مشرقی ایشیاء چوٹی کانفرنسوں میں شرکت کرسکیں جس کے نتیجہ میں علاقائی تجارت میں اضافہ، دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف جنگ میں شدت پیدا ہونے کا امکان ہے۔سرکاری عہدیداروں کے بموجب ہندوستان کی بین الاقوامی کانفرنس کا میزبان بننے کی درخواست تاکہ بنیاد پرستی کا مقابلہ کیا جاسکے، منیلا میں چوٹی کانفرنس کے موقع پر زیربحث آئے گی تاکہ ہندوستان چوٹی کانفرنس کی تواریخ کا تعین کرسکے۔ فلپائن کے دورہ میں وزیراعظم نریندر مودی کا انتہائی مصروف پروگرام ہوگا۔ پانچویں آسیان ۔ ہند اور بارہویں مشرقی ایشیاء چوٹی کانفرنس میں 14 نومبرکو شرکت کے علاوہ ان کے مسلسل دیگر مصروفیات بھی ہوں گی جن میں کئی قائدین سے باہمی ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔ جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی چوٹی کانفرنس کا مرکز توجہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مسائل ہوں گے جبکہ مشرقی ایشیاء چوٹی کانفرنس توقع ہیکہ بحری صیانت، دہشت گردی عدم پھیلاؤ اور ترک وطن کے متعلق معاملات پر غور کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT