Wednesday , December 12 2018

وزیراعظم مودی کا سویڈن اور برطانیہ کا 16 اپریل سے دورہ

نئی دہلی ، 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی پانچ روزہ دورۂ سویڈن اور برطانیہ پر ہوں گے جو 16 اپریل کو شروع ہوگا، جس کا مقصد کئی کلیدی شعبوں بشمول تجارت اور سرمایہ کاری میں باہمی تعاون کو تقویت پہنچانا ہے۔ وزارت امور خارجہ نے کہا کہ برطانیہ میں وزیراعظم ہند دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، جس کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان روابط میں مزید گیرائی لانے کے طریقے کھوجیں گے۔ سویڈن میں مودی انڈیا۔ نارڈک سمٹ میں شریک ہوں گے۔ یہ چوٹی اجلاس کی ہنداور سویڈن مشترکہ میزبانی کررہے ہیں۔ مودی پہلے سویڈن کا سفر کرتے ہوئے وہاں 16، 17 اپریل کو رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT