Saturday , December 15 2018

وزیراعظم مودی کا ممبئی دہشت گردانہ حملے کے شھیدوں کو خراج عقیدت

نئی دہلی26نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے 26/11 کے ممبئی دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے ہونے والے ‘بہادر پولیس اور سیکورٹی فورسز’ کے جوانوں کو پیر کے روز خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ کیا کہ ‘‘ممبئی میں بھیانک 26/11 کے دہشت گردانہ حملوں میں اپنی جان گنوا چکے لوگوں کو خراج عقیدت۔شہیدوں کے خاندانوں کے ساتھ ہماری یکجہتی’’۔ انہوں نے لکھا ‘‘مشکور ملک، ہماری بہادر پولیس اور سیکورٹی فورسز کے آگے جھکتا ہے جنہوں نے ممبئی حملوں کے دوران دہشت گردوں سے بہادری سے لڑائی کی‘‘۔مسٹر مودی نے دیگر ٹویٹ میں کہا ‘‘یوم آئین پر ہم اپنی آئین ساز اسمبلی میں خدمات انجام دینے والے عظیم لوگوں کی قابل قدر شراکت کو فخر کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔ ہمیں اپنے آئین پر فخر ہے اور اس میں شامل اقدار کو برقرار رکھنے کے لئے ہم اپنی عہد بستگی دہراتے ہیں۔یوم آئین (قانون کا قومی دن) ہر سال 26 نومبر کو، ہندوستان کے آئین اختیار کرنے کے لئے منایا جاتا ہے ۔آئین ساز اسمبلی نے ہندوستانی آئین اپنایا تھا اور یہ 26 جنوری 1950 کو اثر میں آیا تھا۔مودی حکومت نے 26 نومبر کے دن کو، سرکاری نوٹیفکیشن کے ذریعے یوم آئین کے طور پر اعلان کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT