Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / وزیراعظم مودی کا ڈاؤس میں کلیدی خطاب

وزیراعظم مودی کا ڈاؤس میں کلیدی خطاب

نئی دہلی ۔ 8 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی 22 جنوری کو دو روزہ سرکاری دورہ پر سوئٹزرلینڈ جائیں گے جہاں وہ عالمی معاشی فورم کے پلینری اجلاس میں ڈاؤس میں کلیدی خطاب کریں گے ۔ قبل ازیں 10 جنوری کو وہ صفحہ اول کے ماہرین معاشیات اور اس شعبہ کے ماہرین سے نئی دہلی میں نیتی آیوگ کے دفتر میں ملاقات کریں گے۔ جس کے بعد وہ مرکزی بجٹ برائے 2018-19 پیش کریں گے ۔ ایک سینئر سرکاری عہدیدار کے بموجب اس ملاقات میں نائب صدر اور ارکان نیتی آیوگ بھی موجود ہوں گے ۔ اس ملاقات کی بجٹ کے پیش نظر اہمیت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT