Saturday , November 17 2018
Home / سیاسیات / وزیراعظم مودی کا 14 اور 15 نومبر کو دورہ سنگاپور

وزیراعظم مودی کا 14 اور 15 نومبر کو دورہ سنگاپور

نئی دہلی ۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی سنگاپور کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ وہ 14 اور 15 نومبر کو سنگاپور میں ایسٹ ایشیاء چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ یہ بااثر بلاک رکھتا ہے۔ اس کانفرنس میں سیاسی، سلامتی اور تجارتی امور سے متعلق مسائل پر بات چیت ہوگی۔ ایشیاء پیسیفک خطہ میں سیاسی سیکوریٹی اور تجارتی مسائل کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعظم کے دورہ کا اعلان کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ وزیراعظم مودی اپنے اس دورہ کے دوران دیگر کئی پروگراموں میں شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT