Tuesday , December 11 2018

وزیراعظم مودی کا 2019ء میں قتل؟ دہلی پولیس کو ای میل سے سنسنی

نئی دہلی ، 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے کمشنر آف پولیس کو دھمکی آمیز وصول ہونے کے بعد کہ وزیراعظم نریندر مودی کو 2019ء میں ہلاک کرنے کا منصوبہ ہے، سکیورٹی ایجنسیوں کو نہایت چوکس کردیا گیا ہے جبکہ یہ ای میل شمال مشرق میں غالباً آسام سے بھیجے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ’ٹائمز ناؤ ڈیجیٹل‘ نے آج ایک سنسنی خیز تبدیلی کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ کمشنر دہلی امولیا پٹنائک کو اُن کے آفیشل ای میل اڈریس پر موصول ہوا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم جاریہ ماہ کئی ریلیاں منعقد کرنے کی توقع ہے، اس لئے سکیورٹی ایجنسیوں نے اُن کی حفاظت کے تعلق سے اپنی چوکسی بڑھا دی ہے۔ تاہم، پولیس نے ابھی اسے نہیں پکڑا جس نے دھمکی آمیز ای میل بھیجے ہیں۔ اسی سال جون میں پونے پولیس نے مشتبہ ماؤنوازوں کا تحریر کردہ ایک مکتوب وصول ہونے کا دعویٰ کیا تھا جس میں پی ایم مودی کو ’’راجیو گاندھی نوعیت کے واقعہ‘‘ میں قتل کرنے کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا تھا۔ پولیس کو بتایا جاتا ہے کہ یہ مکتوب بھیما کوریگاؤں تشدد کے کیس کی تحقیقات کے دوران ہاتھ لگا تھا۔

TOPPOPULARRECENT