Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / وزیراعظم مودی کا 7 اگسٹ کو اوّلین دورہ تلنگانہ

وزیراعظم مودی کا 7 اگسٹ کو اوّلین دورہ تلنگانہ

حیدرآباد 3 اگسٹ (پی ٹی آئی) وزیراعظم نریندر مودی 7 اگسٹ کو تلنگانہ کا اوّلین دورہ کریں گے۔ دورہ کے دوران وہ تقریباً 17 ہزار کروڑ لاگتی مختلف پراجکٹس کے لئے سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 7 اگسٹ کو وزیراعظم مودی مشن بھاگیرتا کے پہلے مرحلہ کے آغاز کے منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔ ضلع میدک کے گجویل میں تقریب منعقد ہوگی۔ مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم تلنگانہ میں مختلف پراجکٹس کے لئے سنگ بنیاد رکھیں گے جس میں این ٹی پی سی 1600 میگاواٹ تھرمل پاور پلانٹ اور ضلع کریم نگر میں فرٹیلائزر پلانٹ کا احیاء بھی کیا جائے گا۔ این ٹی پی سی پاور پلانٹ کو 10599 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا اور یہ پلانٹ 2020 ء تک مکمل ہوجائے گا۔ جبکہ فرٹیلائزر پلانٹ 5200 کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے۔ وزیراعظم مودی منوہر آباد کوتھاپلی 152 کیلو میٹر ریلوے لائن کے لئے سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ ریلوے لائن 1160 کروڑ لاگت سے تیار کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT