Friday , April 27 2018
Home / عرب دنیا / وزیراعظم مودی کو فلسطین کے اعلیٰ ترین اعزاز کی پیشکشی

وزیراعظم مودی کو فلسطین کے اعلیٰ ترین اعزاز کی پیشکشی

رام اللہ ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ہندوستان اور فلسطین کے درمیان تعلقات میں فروغ میں وزیراعظم نریندر مودی کے رول کا اعتراف کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس نے انہیں فلسطین کا اعلیٰ ترین اعزاز ’ گرینڈ کالر آف دی اسٹیٹ آف فلسطین ‘ عطا کیا ۔ دونوں قائدین کے مابین باہمی مذاکرات کے اختتام کے بعد صدر عباس نے وزیراعظم مودی کو یہ اعزاز پیش کیا ۔ گرینڈ کالر فلسطین کا اعلیٰ ترین اعزاز ہے جو بادشاہوں ، سربراہان مملکت / حکومت اور مماثل منصب پر فائز دیگر بیرونی مہمانوں کو دیا جاتا ہے ۔ سعودی عرب کے شاہ سلمان ، بحرین کے شاہ حمد ، چین کے صدر ژی جن پنگ اور دیگر قائدین کو بھی ماضی میں یہ اعزاز دیا جاچکا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT