Wednesday , November 22 2017
Home / سیاسیات / وزیراعظم مودی کی آئندہ ماہ ٹاملناڈو میں مہم

وزیراعظم مودی کی آئندہ ماہ ٹاملناڈو میں مہم

چینائی ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندرمودی ٹاملناڈو میں 16 مئی کے اسمبلی انتخابات کیلئے آئندہ ماہ انتخابی مہم شروع کریں گے ، بی جے پی کی ریاستی یونٹ کے صدر تمیلی سائی ساوندر راجن نے آج یہ بات کہی۔ انہوں نے مزید تفصیلات کاافشاء کئے بغیر یہاں میڈیا والوں کوبتایا کہ وزیراعظم انتخابی مہم کیلئے آئندہ ماہ ٹاملناڈو آ رہے ہیں۔ علاوہ ازیں پارٹی کے 20 دیگر قومی قائدین بھی اس ریاست کا دورہ کرتے ہوئے انتخابی ریالیوں سے خطاب کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT