Wednesday , October 17 2018
Home / Top Stories / وزیراعظم مودی کی افغان صدر اشرف غنی کیساتھ بات چیت

وزیراعظم مودی کی افغان صدر اشرف غنی کیساتھ بات چیت

نئی دہلی ، 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں کے بارے میں وسیع تر بات چیت منعقد کی۔ غنی ایک روزہ دورے پر صبح میں یہاں پہنچے۔ ترجمان وزارت امور خارجہ راویش کمار نے ٹوئٹ کیا کہ (ہندوستان اور افغانستان) اسٹرٹجک پارٹنرس اور قابل قدر پڑوسی ہیں! وزیراعظم مودی نے صدر افغانستان اشرف غنی کا باہمی بات چیت سے قبل حیدرآباد ہاؤس میں پرجوش استقبال کیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ غنی نے مودی کو جنگ سے تباہ حال ملک میں امن مساعی کے موقف کے تعلق سے واقف کرایا۔ ہندوستان شروع سے ہی افغان زیرقیادت اور افغان کی طرف سے امن مساعی کا حامی رہا ہے تاکہ اُس ملک میں امن اور استحکام لائے جاسکیں۔ ہندوستان جنگ سے متاثرہ افغانستان میں تعمیرنو کی کوششوں میں بھی سرگرمی سے حصہ لیتا رہا ہے۔ 2002ء سے ہندوستان نے اس ملک کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے 2 بلین امریکی ڈالر کا وعدہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT