وزیراعظم مودی کی والدہ نے ووٹ ڈالا

احمدرآباد ۔ 14ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابا نے گاندھی نگر میں آریہ بھٹ ہائی اسکول میںواقع آج ایک مرکز رائے دہی پر اپنا ووٹ ڈالا ۔ ووٹ ڈالنے کے بعد وزیراعظم کی والدہ جن کی عمر 90 اور 100سال کے درمیان ہیں ۔ اپنی انگلی مرکز رائے ہی کے باہر اخباری نمائندوں کو دکھائی جس پر سیاہی کا نشان لگا ہوا تھا ۔ مرکز رائے دہی کے باہر نکلتے وقت انہوں نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ’’ گجرات پر خدا کی رحمت ہو ‘‘ وہ پارٹی کے ان رائے دہندوں میں شامل تھیں جو سابق چیف منسٹر آنندی بین پٹیل کی کابینہ میں شامل تھے ۔ آنندی بین پٹیل انتخابات میں حصہ نہیں لے رہی ہیں ۔ انہوں نے اپنا ووٹ احمدآباد میں ایک مرکز رائے دہی پر جو گھٹلودیا اسمبلی حلقہ میں واقع ہے جہاں کی وہ رکن اسمبلی تھی ‘ اپنا ووٹ ڈالا ۔ اس بار بی جے پی نے بھوپیندر پٹیل کو اس نشست کیلئے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے ۔ ان کا مقابلہ کانگریس کے ششی کانت پٹیل سے ہے ۔ ووٹ ڈالنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پٹیل نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ بی جے پی اپنا حدف حاصل کرے گی جو اس نے اپنے لئے مقرر کیا ہے ۔ پارٹی دوبارہ حکومت تشکیل دے گی ۔ ہمارا امیدوار زیادہ ووٹ حاصل کرے گا ۔ ان سے بھی زیادہ جو میں نے حاصل کئے تھے ۔ پاٹیدار عنصر ہمیں متاثر نہیں کرے گا ۔ دوسرے اور آخری مرحلہ کیلئے رائے دہی شمالی اور وسطی گجرات میں 93نشستوں کیلئے آج جاری ہے ۔ 2.22کروڑ رائے دہندے اپنے ووٹ استعمال کریں گے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT