Wednesday , December 13 2017
Home / Top Stories / وزیراعظم مودی کی وزیراعظم سری لنکا سے مذاکرات

وزیراعظم مودی کی وزیراعظم سری لنکا سے مذاکرات

نئی دہلی ۔ /23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعظم سری لنکا رانیل وکرما سنگھے نے آج وسیع تر مذاکرات کئے اور باہمی تعلقات کے تمام منظر نامے بشمول پہلے ہی سے گہرے تعاون پر مبنی تعلقات میں اضافہ پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ تمام اہم باہمی مسائل بشمول ہندوستان کے ترقیاتی پراجکٹس پر بات چیت کی گئی ۔ جبکہ دونوں قائدین کی ملاقات ظہرانہ پر ہوئی ۔ دونوں ممالک نے باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں اور باہمی تاریخی اور دوستانہ تعلقات میں مزید گہرائی پیدا کرنے کے طریقوں پر بات چیت کی ۔ وزیراعظم سری لنکا کے ہمراہ ان کی شریک حیات مائتری وکرما سنگھے بھی تھیں ۔ دونوں چار روزہ دورہ پر ہندوستان آئے ہوئے ہیں ۔ ان کے دورہ کی پہلی منزل بنگلورو تھی ۔ اس سوال پر کہ کیا مذاکرات میں ٹرنکو مالی پر بھی بات چیت ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ تمام پہلوؤں پر غور کیا گیا۔

 

وزیراعظم سری لنکا سے
سونیا گاندھی کی ملاقات
نئی دہلی ۔ /23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)صدر کانگریس سونیا گاندھی کی زیرقیادت کانگریسی قائدین کے ایک وفد نے وزیراعظم سری لنکا رانی وکرما سنگھے سے ملاقات کرکے بات چیت کی ۔ سونیا گاندھی کے ہمراہ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ ، نائب صدر راہول گاندھی ، نائب قائد راجیہ سبھا آنند شرما بھی تھے ۔ ملاقات کی تفصیلات کا علم نہیں ہوسکا ۔

TOPPOPULARRECENT