Wednesday , December 13 2017
Home / Top Stories / وزیراعظم مودی کی گردن اور ہاتھ کاٹنے رابڑی دیوی کی دھمکی

وزیراعظم مودی کی گردن اور ہاتھ کاٹنے رابڑی دیوی کی دھمکی

پٹنہ ۔ /21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار بی جے پی کے صدر نتیانند رائے کے پارٹی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی کے ناقدین کی انگلیاں اور ہاتھ کاٹ دینے کی دھمکی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سابق چیف منسٹر بہار رابڑی دیوی نے کہا کہ بہار میں کئی افراد وزیراعظم مودی کا گلا اور ان کے ہاتھ کاٹ دینے کیلئے تیار ہیں ۔ آر جے ڈی کے قومی مجلس عاملہ سے جس میں لالو پرساد کو مسلسل دسویں مرتبہ صدر آر جے ڈی منتخب کیا گیا ۔ رابڑی دیوی نے یہ متنازعہ تبصرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے بعض قائدین کہتے ہیں کہ جو لوگ وزیرعظم مودی پر انگلیاں اٹھائیں ان کی انگلیاں توڑدی جائیں گی اور ہاتھ کاٹ دیئے جائیں گے۔ رابڑی دیوی نے کہا کہ میں انہیں بہار کے عوام کی انگلیاں اور ہاتھ کاٹ دینے کا چیالنج کرتی ہوں ۔ کیونکہ بہار کے عوام میں کئی افراد ایسے ہیں جو وزیراعظم نریندر مودی کی گردن اور ہاتھ کاٹ دیں گے ۔ کیا بہار کے عوام وزیراعظم مودی کی گردن اور ہاتھ کاٹ دیں گے ۔ ان کا یہ تبصرہ ان کے شوہر لالو اور فرزند تیجسوی یادو کے خلاف بدعنوانیوں کے مقدمات دائرکرنے کے پس منظر میں برسرعام آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیا بہار کے عوام خاموش بیٹھیں گے ؟۔

TOPPOPULARRECENT