Wednesday , November 21 2018
Home / Top Stories / وزیراعظم مودی کی یو اے ای میں آمد

وزیراعظم مودی کی یو اے ای میں آمد

ولی عہد شہزادہ ابوظہبی محمد بن زائد النہیان نے خیر مقدم کیا
ابوظہبی ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیراعظم نریندر مودی آج دو روزہ دورے پر یہاں پہونچے جہاں وہ خلیجی ملک کے اعلیٰ قائدین سے بات چیت کریں گے ۔ درجنوں معاہدوں پر دستخط کریں گے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی و معاشی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ نریندر مودی جو اردن اور فلسطین کے دورہ کے بعد یہاں پہونچے ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زائد النہیان اور شاہی خاندان کے دیگر ارکان نے ایرپورٹ پر ان کا خیر مقدم کیا ۔ متحدہ عرب امارت پہونچنے پر ان کے وسیع تر پروگرام کو قطعیت دی گئی ہے ۔ اس دورہ سے ہند یو اے ای تعلقات پر مثبت اثر پڑے گا ۔ مودی نے اپنے ٹوئیٹر پیام میں لکھا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ محمد بن زائد النہیاں نے میرے استقبال کے لیے خصوصی جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ محمد بن زائد النہیال نے ایک علحدہ ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ ہم اپنے قومی مہمان کا پرتپاک استقبال کرتے ہیں ۔ ایک قابل قدر دوست اور وزیراعظم ہند مودی کے دورہ یو اے ای کا دلی خیر مقدم کیا جاتا ہے ۔ ان کے دورہ سے ہند ۔ یو اے ای تاریخی تعلقات کا مظہر ہے اپنی آمد کے فوری بعد وزیراعظم مودی قصر صدارت کے لیے روانہ ہوئے جہاں وہ ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ اور ڈپٹی سپریم کمانڈر یو اے ای مسلح افواج محمد بن زائد سے ملاقات کریں گے ۔ وزیراعظم جو 2015 کے بعد سے یو اے ای کا دوسری مرتبہ دورہ کررہے ہیں ۔ یہاں کئی قائدین سے ملاقات کریں گے ۔ تقریبا ایک درجن یادداشت مفاہمت پر دستخط ہوں گے اور دوبئی میں ہندوستانی برادری سے کل خطاب کریں گے ۔ ابوظہبی میں تعمیر کردہ مندر کا بھی دورہ کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT