Monday , July 23 2018
Home / Top Stories / وزیراعظم مودی کے استقبال میں برج خلیفہ قومی ترنگے سے روشن

وزیراعظم مودی کے استقبال میں برج خلیفہ قومی ترنگے سے روشن

دوبئی ۔ /11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے عرب امارات پہنچنے پر یہاں کی مشہور فلک بوس عمارت برج خلیفہ کو ہندوستان کے قومی پرچم سے روشن کیا گیا ۔ وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں سے ملاقات کی ۔ متحدہ عرب امارات میں ہند کے سفیر نودیپ سوری اپنے ٹویٹر پر ترنگے کے رنگوں سے روشن برج خلیفہ کی تصویر پوسٹ کی ۔ سوری نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں تحریر کیا ۔ متحدہ عرب امارات کا ویلکم کرنے کا یہ بہترین انداز ہے ۔ سوری کے مطابق برج خلیفہ ، دبئی فریم اور ایڈنوک ہیڈکوارٹر کو ترنگے کے رنگوں سے روشن کیا گیا ۔وزیراعظم مودی نے ابوظہبی میں پہلی مندر کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد کا مشاہدہ کیا وہ یہاں سے عمان کیلئے روانہ ہوئے ۔

TOPPOPULARRECENT