Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم مودی کے یوم پیدائش کا ماں ہیرابا کے آشیرواد سے آغاز

وزیراعظم مودی کے یوم پیدائش کا ماں ہیرابا کے آشیرواد سے آغاز

گاندھی نگر 17ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج اپنے 68 ویں یوم پیدائش کی شروعات ماں ہیرابا کا آشیرواد لیکر کی۔دو روزہ دورہ پر کل گجرات آئے ۔ مودی راج بھون سے صبح نزدیک واقع اپنے چھوٹے بھائی پنکج مودی کے گھر پہنچے جہاں ان کی 98سالہ ماں ہیرابا رہتی ہیں۔ انہوں نے والدہ کے پیر چھوئے اور انہیں گلے لگایا۔ وہ پندرہ منٹ تک وہاں رہے ۔ ماں نے اپنے ہاتھ سے ان کا منہ میٹھا کیا ۔ مودی بعد میں یہاں سے ہیلی کاپٹر سے وسطی گجرات کے کیوڈیا روانہ ہوگئے پر خراب موسم کی وجہ سے اسے نزدیکی ڈبھوئی میں ہیلی کاپٹر اتارنا پڑا۔ انہوں نے نرمدا پر سردار سروور باندھ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے آج گجرات میں کئی پروگراموں میں شرکت کی ۔ حکمراں بی جے پی ان کے یوم پیدائش کو ‘سیوادیوس’کے طورپر منا رہی ہے ۔ 17ستمبر1950کو شمالی گجرات کے وڈنگر میں مسٹر مودی کی پیدائش ہوئی تھی۔ وہ عام طورپر اپنے ہر یوم پیدائش کی شروعات اسی انداز میں ماں کے آشیرواد سے کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT