Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / وزیراعظم نریندر مودی مادھے پورہ کارخانے کی پہلی ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی مادھے پورہ کارخانے کی پہلی ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے

نئی دہلی ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی امکان ہیکہ مادھے پورہ لوکوموٹیو فیسلیٹی کی تیار کردہ پہلی اعلیٰ طاقتی برقی ٹرین کو 10 اپریل کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ وزیرریلوے نے کہا کہ مودی موتی ہاری کا دورہ کرنے والے ہیں۔ وہ اس پروگرام کے مہمان خصوصی ہوں گے اور سوچھ بھارت مشن کے ایک حصہ کے طور پر انہوں نے 12 ہزار ایچ پی الیکٹرک لوکوموٹیو کو جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ گذشتہ 11 سال میں وزارت ریلوے ایسی 800 ٹرینیں خریدے گی۔ وزارت ریلوے نے کہا کہ پانچ ٹرینیں جو 2019ء تک تیار کی جائیں گی، انہیں وزارت ریلوے خریدے گی، باقی 795 ٹرینیں میک انڈیا پروگرام کے تحت تیار کی جائیں گی اور ہر سال 100 برقی انجن مالی سال 2021-22ء سے تیار کئے جائیں گے۔ 35 انجینئروں کی ایک ٹیم ان گاڑیوں کی تیاری کیلئے دن رات کام کررہی ہے جس کی لاگت ایک تخمینہ کے بموجب 20 ہزار کروڑ روپئے ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT