Tuesday , September 18 2018
Home / ہندوستان / وزیراعظم نریندر مودی نے سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر ذاکر حسین کو یاد کیا

وزیراعظم نریندر مودی نے سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر ذاکر حسین کو یاد کیا

نئی دہلی 8فروری (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق صدر ڈاکٹر ذاکر حسین کی یوم پیدائش پر آج انہیں خراج عقیدت پیش کی۔ مودی نے ٹوئٹ میں کہا، ’’ملک ڈاکٹر ذاکر حسین کو ان کی جینتی پر یاد کرتا ہے ۔ ملک کو آزادی کی جدوجہد میں ان کا زبردست تعاون رہا۔ انہوں نے خود کو ایک دانشور اور ماہرتعلیم کے طور پر فائز کیا‘‘۔قابل غور ہے کہ ڈاکٹر ذاکرحسین ملک کے تیسرے صدر تھے جن کی مدت 13 مئی 1967 سے 3 مئی 1969 تک تھی۔ ڈاکٹر ذاکر حسین کی پیدائش 8 فروری 1897کو آندھرا پردیش کے حیدرآباد میں ایک دولت مند پٹھان خاندان میں ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT