Wednesday , June 20 2018
Home / سیاسیات / وزیراعظم نریندر مودی کا آج دورہ ٔچھتیس گڑھ

وزیراعظم نریندر مودی کا آج دورہ ٔچھتیس گڑھ

نئی دہلی ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کل چھتیس گڑھ کا دورہ کریں گے اور ماڈرنائزڈ اور وسعت دیئے گئے بھیلانی اسٹیل پلانٹ کو قوم کے نام معنون کریں گے۔ وہ ایک مستقل آئی آئی ٹی ۔ بھیلائی کیمپس کیلئے سنگ بنیاد رکھیں گے اور ’’بھارت نیٹ‘‘ کے فیز 2 کے آغاز کے سلسلہ میں ایک تختی کی نقاب کشائی بھی انجام دیں گے جو گرام پنچایتوں کو انڈر گراونڈ آپٹیکل فائبر نیٹ ورک سے مربوط کرنے کا پراجکٹ ہے وزیراعظم جگدلپور اور راٹ کے درمیان ایر سرویسیس کا افتتاح کریں گے اور مختلف اسکیمس کے تحت استفادہ کنندگان میں لیاپ ٹاپ کمپیوٹرس، سرٹیفکیٹس اور چیکس تقسیم کریں گے اور ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ بھیلائی پہنچنے سے قبل مودی نیا رائے پور اسمارٹ سٹی جائیں گے جہاں وہ اس شہر کے لئے انٹگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT