Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم نریندر مودی کا آج دورہ گجرات

وزیراعظم نریندر مودی کا آج دورہ گجرات

احمدآباد ۔ 15 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی آج اپنی آبائی ریاست گجرات کا دورہ کریں گے اور دیہات گاندھی نگر کے قریب بی جے پی کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کریں گے ۔ وزیراعظم گجرات گورو مہا سمیلن سے بھی مخاطب کریں گے جس کا اہتمام ریاستی بی جے پی نے بھگوا پارٹی کی گجرات گورو یاترا کے اختتام پر کیا ہے ۔ گجرات بی جے پی کے صدر جیتو واگھانی نے اس کا انکشاف کیا ۔ پارٹی کے سینئر قائدین 15روزہ پدیاترا میں شرکت کرچکے ہیں جس کا آغاز یکم اکٹوبر کو ہوا تھا اور جس نے تقریباً 4471کلومیٹر فاصلہ طئے کیا ہے ۔ 182 اسمبلی حلقوں میں سے 149کا دورہ کیا ہے ۔ وزیراعظم کل دیہات بھات میں منعقدہ گجرات مہاسمیلن میں ہدایات بھی دیں گے ۔ چیف منسٹر گجرات وجئے روپانی بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ اور پارٹی کے دیگر کئی قائدین بھی اس موقع پر موجود ہوں گے ۔ گذشتہ ہفتہ وزیراعظم نے گجرات کا دورہ کر کے افتتاحی تقریب میں حصہ لیا تھا اور راج کوٹ میں مختلف پراجکٹس کے سنگ بنیاد رکھے تھے ۔ راج کوٹ کے علاوہ انہوں نے واد نگر ‘ گاندھی نگر اور بھڑوچ کا دورہ کیا تھا ۔ انہوں نے اپنے آبائی قصبہ واد نگر میں 8اکٹوبر کو روڈ شو بھی کیا تھا ۔ گجرات میں جاریہ سال اسمبلی انتخابات مقرر ہے ۔

TOPPOPULARRECENT