Thursday , September 20 2018
Home / سیاسیات / وزیراعظم نریندر مودی کا آج پہلا دورہ ٔجموں و کشمیر

وزیراعظم نریندر مودی کا آج پہلا دورہ ٔجموں و کشمیر

جموں ؍ سرینگر 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ریاست جموں و کشمیر میں ریاست گیر سطح پر سخت حفاظتی انتظامات وزیراعظم نریندر مودی کے اوّلین دورے ریاست سے قبل کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم کل جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے اور کٹرا سے روانہ ہونے والی اوّلین ٹرین کا افتتاح کریں گے۔ وہ سرینگر میں سینک سمیلن (فوجی کی چوٹی کانفرنس) سے بھی خطاب کریں گے۔ اپنے ا

جموں ؍ سرینگر 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ریاست جموں و کشمیر میں ریاست گیر سطح پر سخت حفاظتی انتظامات وزیراعظم نریندر مودی کے اوّلین دورے ریاست سے قبل کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم کل جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے اور کٹرا سے روانہ ہونے والی اوّلین ٹرین کا افتتاح کریں گے۔ وہ سرینگر میں سینک سمیلن (فوجی کی چوٹی کانفرنس) سے بھی خطاب کریں گے۔ اپنے ایک روزہ دورہ میں نریندر مودی جموں میں پہلی بار توقف کریں گے۔ یہاں سے وہ کٹہرا جائیں گے تاکہ نئے تعمیر شدہ کٹرا ریلوے اسٹیشن سے اودھم پور تک جانے والی پہلی ٹرین کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں اور اِسے جھنڈی دکھاکر روانہ کریں۔

کٹہرا سے ربط کشمیر ریل لنک پراجکٹ کا ایک حصہ ہے۔ جس کے تحت اِس علاقہ کو باقی ملک سے ٹرین کے ذریعہ مربوط کیا جائے گا۔ اِس منصوبہ پر 1150 کروڑ روپئے کی لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔ ریاستی گورنر این این ووہرہ نے مودی کے دورہ سے قبل صحافت سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک اہم تبدیلی ہے۔ اِس سے عام آدمی کے لئے جو ویشنو دیوی کے مندر میں پوجا کرنے کے لئے سفر کرتے ہیں، بلا رکاوٹ آزادانہ سفر یقینی ہوجائے گا۔ نیا رابطہ 7 سرنگوں سے گزرے گا۔ 29 چھوٹے اور 9 بڑے پُل توقع ہے کہ جموں میں یاتریوں کے ہجوم میں کمی کریں گے اور بھگتوں کو راست کٹہرا آنے میں سہولت فراہم کریں گے۔

مودی کے دورہ سے قبل سخت حفاظتی انتظامات شہر جموں میں کئے گئے ہیں۔ ملازمین پولیس داخلہ اور اخراج کے تمام مقامات پر نگرانی رکھے ہوئے ہیں۔ ہوٹل اور لاج کی تلاشی لی جارہی ہے۔ صیانتی ارکان عملہ تمام قریبی پہاڑیوں کی تلاشی لے رہے ہیں اور اہم مقامات پر مورچے سنبھال رہے ہیں۔ اُودھم پور ۔ کٹہرا ریل روٹ کا آغاز گزشتہ سال اکٹوبر کے دوران ہونے والا تھا لیکن اِس میں ایک سرنگ کا کچھ حصہ تیار کرنے میں تاخیر کی وجہ سے اِسے ملتوی کردیا گیا۔ فی الحال 27 ٹرینیں جموں اور اودھم پور ریلوے اسٹیشن آتی ہیں۔ ایک تخمینہ کے بموجب ویشنو دیوی کے 85 فیصد یاتری ریلوے کی خدمات سے استفادہ کرتے ہیں۔ بعدازاں وزیراعظم بذریعہ طیارہ سرینگر پہونچیں گے جہاں وہ سینک سمیلن سے خطاب کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے بموجب امکان ہے کہ وہ پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کا بھی تذکرہ کریں گے۔ گورنر این این ووہرہ کے ساتھ لنچ پر ملاقات کے بعد وزیراعظم کل دہلی واپس ہوجائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT