Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / وزیراعظم نریندر مودی کا پارلیمنٹ حملہ کے شہیدوں کو خراج تحسین

وزیراعظم نریندر مودی کا پارلیمنٹ حملہ کے شہیدوں کو خراج تحسین

نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ممنون ملک نے پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے کی 16 ویں برسی پر جمہوریت کے مندر اور ملک کی حفاظت کے لئے اپنی جان قربان دینے والے امر شہیدوں کو آج خراج عقیدت پیش کی۔ اس موقع پر یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صبح خصوصی خراج تحسین پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ملک کے ان سپوتوں کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی رکھی گئی اور ان کی یادگار اور تصاویر گلہائے عقیدت پیش کئے گئے ۔پروگرام میں 2001 کو آج ہی کے دن پارلیمنٹ پر حملے کو ناکام بنانے میں شہید اور زخمی ہوئے لوگوں کے لواحقین بھی موجود تھے جن کے تئیں یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ مرکزی ریزرو پولیس فورس کے جوانوں نے دھن بجا کر خراج عقیدت پیش کی۔ ہندوستانی جمہوریت کی علامت پارلیمنٹ ہاؤس پر بزدلانہ حملہ کرکے ملک کے اتحاد اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کے دہشت گردوں کے ناپاک ارادوں کو نیست و نابود کرنے والے ان شہیدوں کے تئیں تشکر کا اظہار کرنے والوں میں ونکیانائیڈو، مودی کے علاوہ لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، مرکزی کابینہ کے رکن، کانگریس کی سینئر لیڈر سونیا گاندھی،پارٹی کے نو منتخب صدر راہل گاندھی، راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد، ڈپٹی لیڈر آنند شرما اور کچھ دیگر اپوزیشن پارٹی کے ایم پی اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔2001ء میں ہندوستان کی پارلیمنٹ پر 12 ڈسمبر کو حملہ کیا گیا تھا جبکہ صیانتی عملہ اس حملے کے لیے تیار نہیں تھا۔

TOPPOPULARRECENT