Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد

وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد

نئی دہلی، 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودي نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو مقدس ماہ رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے آج خواہش ظاہر کی کہ یہ مقدس مہینہ امن و سکون، آپسی اتحاد اور خیر سگالی کے راستے کو آگے بڑھانے میں ضرور مدد گار ہو گا۔مسٹر مودی نے ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام “من کی بات” میں ملک کے باشندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ”آج جب میں آپ سے بات کر رہا ہوں تب، رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہو چکا ہے ۔ رمضان کے مقدس مہینے کی آمد پر، میں ہندوستان اور دنیا بھر کے لوگوں کو، بالخصوص مسلم کمیونٹی کو، اس مقدس مہینے کی پرخلوص مبارکباد دیتا ہوں۔ رمضان میں عبادتوں ، انکساری اور انسان دوستی کو بہت اہمیت دی جاتی ہے “۔  انہوں نے کہاکہ “ہم ہندوستانی بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمارے باپ دادا نے ایسی روایتیں قائم کی ہیں کہ آج ہندوستان اس بات کا فخر کر سکتا ہے ، ہم سوا سو کروڑ باشندے اس بات پر فخر کر سکتے ہیں کہ دنیا کے تمام مذاہب کے لوگ ہندوستان میں موجود ہیں”۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب، فرقے ، نظریے اور روایتیں امن و سکون، اتحاد اور خیر سگالی کا پیغام دیتے ہیں۔  مسٹر مودی نے کہا کہ یہ ایسا ملک ہے جو خدا پر یقین کرنے والے لوگ بھی اور خدا کا انکار کرنے والے لوگ بھی، بت پرستی کرنے والے بھی اور بت پرستی کی مخالفت کرنے والے بھی، مختلف نظریات، عبادت کے طریقے اور روایت کے ساتھ لوگوں نے ایک ساتھ زندگی بسر کرنے کا بے مثال نمونہ پیش کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT