Thursday , April 26 2018
Home / Top Stories / وزیراعظم نریندر مودی کی مسقط میں آمد

وزیراعظم نریندر مودی کی مسقط میں آمد

The Prime Minister, Shri Narendra Modi being received by the Deputy Prime Minister Oman, Fahd bin Mahmood Al Said, on his arrival, in Muscat, Oman on February 11, 2018.

دو روزہ دورہ کے دوران سلطان قابوس سے بات چیت ہوگی
مسقط ۔ /11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی آج عمان کے دو روزہ دورہ پر مسقط پہونچے ۔ مشرقی ایشیائی کے تین ممالک کے دورہ کے آخری مرحلے میں وہ یہاں پہونچے ہیں جہاں وہ سلطان قابوس اور دیگر اہم قائدین سے بات چیت کریں گے ۔ دوبئی سے یہاں پہونچنے پر نائب وزیراعظم عمان فہد بن محمود ال سعیدنے ان کا خیرمقدم کیا ۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم برائے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون سعید اسدبن طارق السعید بھی موجود تھے۔ عمان کے دارالحکومت مسقط میں نریندر مودی کی آمد کا شاندار روایتی خیرمقدم کیا گیا ۔ ان کا یہ پہلا دورہ تھا ۔ ہندوستان نے عمان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت ہی اہمیت دی ہے ۔ اس خطہ میں عمان ہندوستان کا کلیدی حکمت عملی والا حلیف ملک ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان روش کمار نے ٹوئیٹر پر لکھا ہے کہ ہندوستان اور عمان کے درمیان شاندار تعلقات پائے جاتے ہیں ۔ اپنے دورہ سے قبل مودی نے کہا تھا کہ میں عمان کی قیادت کے علاوہ تاجر برادری سے بات چیت کروں گا اور ہندوستان کے ساتھ معاشی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط اور فروغ دینے کی کوشش کروں گا ۔ وزیراعظم مودی سلطان قابوس بن سعید کے علاوہ ہندوستانی برادری سے بھی ملاقات کریں گے ۔ خلیج میں زائد از 9 ملین ہندوستانی مقیم ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT