Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / وزیراعظم نریندر مودی کی 3 روزہ دورہ برطانیہ پر آج آمد

وزیراعظم نریندر مودی کی 3 روزہ دورہ برطانیہ پر آج آمد

لندن ۔ /11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کل 3 روزہ دورہ برطانیہ پر کل لندن پہونچ جائیں گے جس کے دوران ان کا مصروف پروگرام رہے گا ۔ وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون سے بات چیت ہوگی جنہوں نے اس دورہ کو غیرمعمولی قرار دیا ہے ۔ وزیراعظم کیمرون نے کہا کہ وہ اس دورہ کے بارے میں پرجوش ہیں ۔ مودی کے دورہ کو انہوں نے غیرمعمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف معاشی تعلقات کا معاملہ نہیں ہے بلکہ مکمل طور پر عصری شراکت داری کی دونوں عظیم ممالک کے درمیان تعمیر کا معاملہ ہے ۔ مودی کل دوپہر یہاں پہونچیں گے ۔ کیمرون سے ملاقات کے بعد وہ خارجہ اور دولت مشترکہ کے دفتر میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔ مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر پارلیمنٹ چوک میں خراج عقیدت پیش کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT