Wednesday , September 26 2018
Home / پاکستان / وزیراعظم نواز شریف دہشت گردی کو کچلنے پُر عزم

وزیراعظم نواز شریف دہشت گردی کو کچلنے پُر عزم

اسلام آباد 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج کہا?

اسلام آباد 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج کہا? کہ وہ تمام دہشت گرد گروپس کا خاتمہ کرنے کا عہد کرتے ہیں۔ ان کے خلاف بلا امتیاز ایجنڈہ و الحاق کارروائی کی جائے گی ۔ پشاور اسکول قتل عام کے پیش نظر جس میں 148 افراد ہلاک ہوئے تھے حکومت پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے کمر کس لی ہے ۔ انہو ںنے یہ ریمارکس چین کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کئے ہیں۔ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے نواز شریف نے بتایا کہ شمالی وزیرستان سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کیلئے ’’ضرب عضب‘‘ آپریشن شروع کیا گیا ہے جس کے مثبت نتائج آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام دہشت گرد گروپس کو ان کے ایجنڈہ اور وابستگی سے بالا تر ہوکر نشانہ بنایاجائیگا ۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ چین کے ساتھ پاکستان کی دوستی خارجہ پالیسی کا اہم سنگ میل ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کے علاوہ پاکستان کے صدر ممنون حسین نے بھی ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کے مقصد کے حصول کیلئے موثر قانون اور سیکوریٹی اقدامات کرنے پر توجہ دی ہے ۔ دہشت گردی کے مقدمات میں گواہوں کو تحفظ فراہم کرنے اور مقدمات کی جلد یکسوئی کیلئے قانون بنائے جارہے ہیں۔ سانحہ پشاور نے ساری قوم کو متحد کردیا ہے اور حکومت پاکستان بھی اس اتحاد سے حوصلہ پاکر کارروائی کرے گی ۔ اب ساری قوم اس دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کیلئے تیار ہے ۔

TOPPOPULARRECENT