Monday , December 18 2017
Home / دنیا / وزیراعظم نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا کے رکن پارلیمنٹ کے بشمول 1400 افراد کی تفصیلات داعش کی ویب سائیٹ پر

وزیراعظم نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا کے رکن پارلیمنٹ کے بشمول 1400 افراد کی تفصیلات داعش کی ویب سائیٹ پر

آکلینڈ ۔ 15 اگسٹ ۔(سید مجیب کی رپورٹ ) وزیراعظم نیوزی لینڈ جان کی ، آسٹریلیا کے ایک رکن پارلیمنٹ اور نیوزی لینڈ کے ایک شہری کے نام ، ٹیلیفون نمبرس اور دیگر شخصی تفصیلات دولت اسلامیہ کی ویب سائیٹ پر شائع کی گئی ہیں جن میں اُن کی تعلیمی اہلیت بھی شامل ہے ۔ دولت اسلامیہ کے دعویٰ کے بموجب 1400 سے زیادہ افراد کے ناموں اور اُن کے شخصی کوائف کی تفصیلات امریکی محکمہ دفاع کے کمپیوٹرس ہیک کرکے حاصل کی گئی ہے ۔ اس فہرست میں نیوزی لینڈ کے ایک شہری کی تفصیلات بھی موجود ہیں ۔ اُس کے والد نے اپنے بیان میں کہاکہ اُس کا بیٹا 70 اور 80 کی دہائی سے بیرون ملک برسرکار ہے ۔ وہ مبینہ طورپر نیوزی لینڈ کے محکمہ دفاع میں قانون داں کی حیثیت سے بھی کام کرچکا ہے ۔ وزیراعظم جان کی نے کہا کہ پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے کیونکہ فہرست میں امریکی فوجیوں کے شخصی تفصیلات بھی موجود ہیںاور خود اُن کے شخصی موبائیل ٹیلی فون نمبر جو انتہائی خفیہ رکھے جاتے ہیں شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT