Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / وزیراعظم نیوزی لینڈ جان کی کا آئندہ ہفتہ دورۂ ہند

وزیراعظم نیوزی لینڈ جان کی کا آئندہ ہفتہ دورۂ ہند

آکلینڈ۔17 اکٹوبر (سید مجیب کی رپورٹ) وزیراعظم نیوزی لینڈ جان کی آئندہ ہفتہ ایک اعلی سطحی تجارتی اور تعلیمی وفد کے ساتھ ہندوستان کے دورہ پر پہنچ رہے ہیں جہاں وہ ممبئی، نئی دہلی اور کوچی کا بھی دورہ کریں گے۔ اس موقع پر مسٹر کی نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ سے ہی نیوزی لینڈ کا کلیدی شراکت دار رہا ہے کیوں کہ نیوزی لینڈ میں ہندوستان کے ہنرمند تارکین وطن، بین الاقوامی طلباء اور سیاحوں کی کثیر تعداد موجود ہے جبکہ کم و بیش پانچ سال قبل جب میں نے ہندوستان کا دورہ کیا تھا تو اس وقت سے لے کر آج تک دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے تناسب میں 41 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس کا تخمینہ 2.4 بلین ڈالرس ہے۔ لہٰذا یہ کہا جاسکتا ہے کہ میرے اس دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا کیوں کہ ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی مستحکم معیشت ہے۔ نئی دہلی میں مسٹر کی وزیراعظم ہند نریندر مودی اور صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کریں گے جنہوں نے جاریہ سال کے اوائل میں نیوزی لینڈ کا دورہ کیا تھا۔ اس دورہ پر مسٹر کی کے ساتھ ایم پیز مارک مشیل اور کنول جیت سنگھ بخشی بھی ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT