Tuesday , September 25 2018
Home / Top Stories / وزیراعظم نیوزی لینڈ ماں بن گئیں

وزیراعظم نیوزی لینڈ ماں بن گئیں

عالمگیر سطح سے سیاسی قائدین اور مشاہیر کی مبارکبادیاں
آکلینڈ ۔ 21 جون (سید مجیب کی رپورٹ) وزیراعظم نیوزی لینڈ جسٹن ایلڈرن آج نیوزی لینڈ کی اولین اور دنیا کی دوسری خاتون وزیراعظم بن گئیں جنہیں برسر عہدہ رہتے ہوئے ماں بننے کا شرف حاصل ہوا۔ قبل ازیں پاکستان کی سابق وزیراعظم مرحومہ بے نظیر بھٹو اپنی وزارت عظمیٰ کے دور میں ماں بنی تھیں۔ اکثر سیاسی قائدین اپنے بچہ کی ولادت کے لئے خانگی دواخانوں کو ترجیح دیتے ہیں لیکن 37 سالہ وزیراعظم نیوزی لینڈ جسٹن ایلڈرن نے سب سے بڑے سرکاری دواخانہ کو ترجیح دی۔ انہیں بیٹی تولد ہوئی۔ ان کے شریک زندگی مسٹر جے فورڈ ولادت کے وقت ان کے ساتھ دواخانہ میں تھے۔ جسٹن ایلڈرن چھ ہفتے کی رخصت پر ہیں اور اسی دوران نائب وزیراعظم ان کے فرائض انجام دیں گے۔ مخلوط حکومت کی دونوں حلیف پارٹیوں نیوزی لینڈ کی کابینہ نے انہیں مبارکباد پیش کی۔ مبارکباد کے پیغامات دنیا بھر کے سیاسی قائدین کی جانب سے وصول ہورہے ہیں۔ سب سے پہلے وزیراعظم برطانیہ تھریسامے نے اور صحافت کی نمائندگی کرتے ہوئے نمائندہ سیاست برائے نیوزی لینڈ نے انہیں مبارکباد پیش کی۔ جسٹن نے تمام سے اظہارتشکر کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT