Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم نیوزی لینڈ کا دورہ ہند ، آج وزیراعظم مودی سے بات چیت

وزیراعظم نیوزی لینڈ کا دورہ ہند ، آج وزیراعظم مودی سے بات چیت

نئی دہلی ۔ 25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کل وزیراعظم نیوزی لینڈ جانکی سے بات چیت کریں گے جو آج تین روزہ دورہ ہند پر نئی دہلی پہنچ گئے۔ بات چیت کے دوران وہ ہندوستان کی نیوکلیئر سربراہ کنندہ گروپ میں داخلہ کیلئے نیوزی لینڈ سے تائید کی خواہش کریں گے۔ نیوزی لینڈ ان ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے گذشتہ این ایس جی پلینری میں جو ماہ جون میں جنوبی کوریا میں منعقد کی گئی تھی، ہندوستان کے داخلہ پر اعتراض کیا تھا۔ اس کا موقف یہ تھاکہ عدم پھیلاؤ معاہدہ پر دستخط نہ کرنے والے ممالک کو این ایس جی میں داخلہ نہیں دیا جانا چاہئے۔ ہندوستان کو این ایس جی کی رکنیت کیلئے امریکہ کی بھرپور تائید حاصل ہے۔ چین سختی سے مخالفت کررہا ہے۔ جانکی کل ممبئی پہنچنے والے تھے لیکن انہوں نے اس کو منسوخ کردیا۔ وزیراعظم نیوزی لینڈ سے اہم باہمی مسائل پر بات چیت کرنے کے علاوہ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ بزنس چوٹی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ بعدازاں جمعرات کے دن کوچی کا دورہ کریں گے۔ جانکی کے ہمراہ نیوزی لینڈ کے ارکان پارلیمنٹ مارک میشل، کنول جیت سنگھ بخشی اور صدر امورخارجہ، دفاع و تجارتی سلیکٹ کمیٹی کے صدرنشین بھی شامل ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT