Tuesday , June 19 2018
Home / دنیا / وزیراعظم نیوزی لینڈ کی ایک ویٹرس سے معذرت خواہی

وزیراعظم نیوزی لینڈ کی ایک ویٹرس سے معذرت خواہی

ویلنگٹن۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نیوزی لینڈ جان کی نے آج ایک ویٹرس سے اظہارِ معذرت کیا جہاں اس نے انہیں اس کی چوٹی کو بار بار کھینچنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔ جس وقت جان کی اُس کیفے میں آئے تھے تو ویٹرس کی پونی ٹیل کو بار بار کھینچ رہے تھے۔ غیرشناخت شدہ ویٹرس نے ایک ویب سائیٹ پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا اور یہ ت

ویلنگٹن۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نیوزی لینڈ جان کی نے آج ایک ویٹرس سے اظہارِ معذرت کیا جہاں اس نے انہیں اس کی چوٹی کو بار بار کھینچنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔ جس وقت جان کی اُس کیفے میں آئے تھے تو ویٹرس کی پونی ٹیل کو بار بار کھینچ رہے تھے۔ غیرشناخت شدہ ویٹرس نے ایک ویب سائیٹ پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا اور یہ تک تحریر کیا تھا کہ کنزرویٹیو لیڈر کی اس حرکت پر وہ رونے پر مجبور ہوگئی تھی۔ اس نے تحریر کیا ہے کہ مختلف اوقات میں کیفے میں آنے والے جان کی نے کم و بیش 6، 7 بار اس کی پونی ٹیل کو کھینچا۔ یہاں تک کہ اس نے جان کی کے سکیورٹی اہلکاروں کو بھی انتباہ دیا کہ اگر موصوف دوبارہ ایسا کریں گے کہ وہ انہیں گھونسہ رسید کردے گی۔ ایک بار تو ایسا بھی ہوا کہ وزیراعظم کی اہلیہ برونا بھی ان کے ساتھ تھیں اور انہوں نے روکتے ہوئے کہا تھا کہ خواہ مخواہ اس بیچاری لڑکی کو کیوں پریشان کررہے ہیں۔ بہرحال ویٹرس نے بتایا کہ بالآخر وزیراعظم کو اس کا پیغام مل گیا اور انہوں نے اس واقعہ پر معذرت خواہی کرلی۔

TOPPOPULARRECENT