Wednesday , April 25 2018
Home / ہندوستان / وزیراعظم نے جی ایس ٹی میں تبدیلیوں کی ہدایت کی تھی : راج ناتھ

وزیراعظم نے جی ایس ٹی میں تبدیلیوں کی ہدایت کی تھی : راج ناتھ

لکھنؤ ۔ /12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ مرکزی حکومت کھلے ذہن کے ساتھ مسائل کا جائزہ لیتی ہے اور وزیراعظم نریندر مودی نے گڈس اینڈ سرویسیس ٹیکس ( جی ایس ٹی) میں ضروری ترمیمات کی ہدایت کی جب انہیں اس میں حائل عملی دشواریوں کا پتہ چلا تھا ۔ راج ناتھ سنگھ نے میڈیا سے کہا کہ حکومت کھلے ذہن سے کام کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’جب کبھی تبدیلی کی ضرورت ہوتی ہے وہ کی جاتی ہے ۔ اس ضمن میں ہمارے وزیراعظم کی سوچ و فکر بالکل واضح ہے ‘‘۔

TOPPOPULARRECENT