Sunday , September 23 2018
Home / Top Stories / وزیراعظم نے ’’سوچھتا ہی سیوا‘‘ پروگرام کا آغاز کیا

وزیراعظم نے ’’سوچھتا ہی سیوا‘‘ پروگرام کا آغاز کیا

NEW DELHI, SEP 15 (UNI):- Prime Minister Narendra Modi offering Shramdaan, on the occasion of the “Swachhta Hi Seva” Abhiyan, in New Delhi on Saturday. UNI PHOTO-73U

دہلی کے اسکول میں جاروب کشی ، ملک کی اہم شخصیتوں اور قائدین سے 2 گھنٹے طویل ویڈیو تبادلہ خیال

نئی دہلی۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج ’’سوچھتا ہی سیوا‘‘ پروگرام کا افتتاح کیا اور دہلی میں دلت رہنما بی آر امبیڈکر کے نام سے موسوم اسکول میں جھاڑو دے کر صفائی انجام دی۔ مرکزی وزراء ، بی جے پی قائدین نے بھی ملک بھر میں مختلف مقامات پر اس پروگرام میں حصہ لیا۔ ملک بھر میں مختلف شعبہ جات حیات سے تعلق رکھنے والے افراد سے 2 گھنٹے طویل ویڈیو تبادلہ خیال میں مودی نے کہا کہ گزشتہ چار سال میں سوچھ بھارت پروگرام کی وجہ سے صفائی کے کام 40% سے بڑھ کر 90% ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم نے ویڈیو تبادلہ خیال کے دوران مذہبی رہنماؤں، چیف منسٹر اترپردیش ادتیہ ناتھ، اداکار امیتابھ بچن اور صنعت کار رتن ٹاٹا سے بات چیت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ بہت کم لوگ یقین رکھتے تھے کہ ساڑھے چار سال میں لاکھوں بیت الخلاء تعمیر ہوں گے اور ساڑھے چار لاکھ گاوؤں کو کھلے عام رفع حاجت سے پاک قرار دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس بڑے پروگرام میں عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے انہوں نے ’’سوچھتا ہی سیوا‘‘ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ نریندر مودی نے کہا کہ سماج کے تمام طبقات اور ملک کے ہر حصے نے صفائی مہم میں اپنا رول ادا کیا ہے۔ ملک کے عوام میں صفائی کے تعلق سے شعور بیدار ہورہا ہے اور وہ گاندھی جی کے خوابوں کو پورا کرنے آگے آرہے ہیں۔ مودی نے سوال کیا کہ کیا کسی نے سوچھا تھا کہ ملک کے 450 اضلاع کو کھلے عام رفع حاجت سے پاک بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے آج کے دن کو تاریخی قرار دیا۔ چیف منسٹر یوپی ادتیہ ناتھ نے کہا کہ ملک کی سب سے زیادہ آبادی اور سب سے زیادہ غربت والی ریاست کو 2 اکتوبر 2018ء تک کھلے میں رفع حاجت سے پاک بنادیا جائے گا۔ ان کی حکومت اس بات کو یقینی بنانے جدوجہد کررہی ہے کہ اکتوبر 2019ء تک ہر خاندان کو بیت الخلا کی سہولت دستیاب رہے ۔ ادتیہ ناتھ نے کہا کہ ان کی حکومت نے ریاست میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک 1.36 کروڑ بیت الخلاء بنائے ہیں۔ ان کی حکومت صفائی مہم پر خاص توجہ دے رہی ہے۔ اس وجہ سے ریاست میں وبائی امراض میں بھی کمی آئی ہے۔ مودی نے یو پی حکومت کے اقدامات کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کی وجہ سے عوام کے معیارات زندگی میں بہتری آرہی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے عالمی تنظیم صحت کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا اور کہا کہ صفائی کو یقینی بناتے ہوئے لاکھوں افراد کی زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT