Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم نے 104سالہ خاتون کی ستائش کی

وزیراعظم نے 104سالہ خاتون کی ستائش کی

کوروبھاٹ۔ (چھتیس گڑھ) ۔21فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے یہاں ایک 104سالہ خاتون کی ستائش کی جس نے اپنی بکریاں فروخت کرتے ہوئے گھر میں بیت الخلاء تعمیر کروایا ۔ چھتیس گڑھ کے ضلع دھمتری کے ایک موضع میں ضعیف العمر خاتون کے جذبہ کو سلام کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ یہ ہندوستان کی تبدیلی کی سب سے بڑی نشانی ہے ۔ اس خاتون نے سوچھ بھارت مہم میں حصہ لیتے ہوئے آج مودی کی کوششوں کا خصوصی انعام دیا ہے ۔ مودی نے ضلع دھمتری کے موضع کوٹابہاری سے تعلق رکھنے والی 104سالہ خاتون کنوربائی کو تہنیت پیش کی کہ اس نے اپنے گاؤں کو صاف ستھرا رکھنے اور گندگی سے پاک بنانے کی ہر ممکنہ کوشش کی ہے ۔ وزیراعظم نے یہاں ’’ روربن مشن ‘‘ کا آغاز کرنے کے دوران نکسلائٹس سے متاثرہ ضلع راجندگاؤں میں جلسہ عام سے خطاب کیا ۔ وزیراعظم کے اس خصوصی پروگرام کے دوران ان لوگوں کو تہنیت پیش کی گئی جنہوں نے سوچھ بھارت مہم میں حصہ لیا تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT