Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / وزیراعظم نے 8 آرمی عہدیداروں کو اختراعیت پر انعامات دیئے

وزیراعظم نے 8 آرمی عہدیداروں کو اختراعیت پر انعامات دیئے

نئی دہلی ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اختراع کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے وزیراعظم نریندر مودی نے آج 8 نوجوان سعودی عہدیداروں کو مختلف شعبوں میں اختراعی کام انجام دینے پر توصیف نامے عطا کئے۔ یہ اسناد فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سوہاگ کے زیراہتمام ان کی قیامگاہ پر آرمی ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران پیش کئے گئے۔ اس موقع پر وزیر دفاع م

نئی دہلی ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اختراع کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے وزیراعظم نریندر مودی نے آج 8 نوجوان سعودی عہدیداروں کو مختلف شعبوں میں اختراعی کام انجام دینے پر توصیف نامے عطا کئے۔ یہ اسناد فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سوہاگ کے زیراہتمام ان کی قیامگاہ پر آرمی ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران پیش کئے گئے۔ اس موقع پر وزیر دفاع منوہر پاریکر بھی موجود تھے۔ اختراع کرنے والے فوجی عہدیداروں نے عملی نمونوں اور نمائش کے ذریعہ وزیراعظم کو اپنے کاموں سے واقف کرایا۔ یہ پہلی بار ہیکہ آرمی آفیسرس کی طرف سے اس طرح کی کوششوں کو اعلیٰ ترین سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے اگست 2014ء کے ڈی آر ڈی او ایوارڈس پیش کرتے ہوئے اس شعبہ میں پیشرفت جاری رکھنے کی تلقین کی۔

سمیت غذا سے 4افراد کی موت
نوڈا۔/15جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار کے ضلع نوڈا میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں سمیت غذا سے ایک ہی خاندان کے 4افراد کی موت واقع ہوگئی جبکہ دیگر 2افراد کو تشویشناک حالت میں ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاندان نے کل مکر سنکرانتی تہوار منایا جبکہ روایتی غذا اور دہی۔ چورا اور کچھڑی کھایا تھا جس کے بعد 4افراد تو مکان میں فوت ہوگئے جبکہ دیگر 2افراد کو نوڈا کے صدر ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا جن کی حالت بگڑتی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT