Friday , December 15 2017
Home / عرب دنیا / وزیراعظم پاکستان عباسی نے فوجی ہیلی کاپٹر اڑایا

وزیراعظم پاکستان عباسی نے فوجی ہیلی کاپٹر اڑایا

اسلام آباد ۔ 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی پاکستان کی تاریخ کے ایسے پہلے وزیراعظم بن گئے جنہوں نے ایک فوجی ہیلی کاپٹر ترکی ساختہ T-129 کو اڑاتے ہوئے پائلٹ کے فرائض انجام دیئے۔ مسٹر عباسی نے ایک ٹسٹنگ فلائٹ کے ذریعہ اپنی دیرینہ آرزو پوری کی جو ہمیشہ سے ہی ہوابازی کے دلدادہ رہ چکے ہیں۔ 58 سالہ عباسی اس وقت D-8 ممالک کی نویں کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکی کے شہر استنبول میں ہیں جو بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیاء، ایران، ملائشیا، نائجیریا، پاکستان اور ترکی پر مشتمل ہے۔ انہوں نے بعدازاں ترکی ساختہ لڑاکا ہیلی کاپٹر کے انجن کی زبردست ستائش کی۔ یاد رہیکہ گذشتہ ماہ انہوں نے پاکستانی فضائیہ کے F-16 لڑاکا طیارہ پر ایک تربیتی مشق میں حصہ لیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT