Monday , December 18 2017
Home / پاکستان / وزیراعظم پاکستان عباسی 10 ماہ کی میعاد پوری کرینگے

وزیراعظم پاکستان عباسی 10 ماہ کی میعاد پوری کرینگے

لاہور ۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی توقع ہیکہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی ماباقی 10 ماہ کی میعاد پوری کریں گے۔ پارٹی سربراہ نواز شریف نے اشارہ دیا کہ کلیدی صوبہ میں چھوٹے بھائی چیف منسٹر پنجاب شہباز شریف کو برقرار رکھیں گے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف جنہیں پناما پیپرس کیس میں 28 جولائی کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا تھا، شہباز شریف کو ان کا جانشین نامزد کیا گیا تھا لیکن لاہور میں ان کی مخلوعہ نشست پر ضمنی انتخابات کے بعد انہیں وزیراعظم کی حیثیت سے مقرر نہیں کیا جائے گا بلکہ موجودہ نومنتخب وزیراعظم عباسی ہی ماباقی میعاد پوری کریں گے۔ 58 سالہ عباسی کو نواز شریف نے عبوری انتظامات کے تحت 45 دن کیلئے یہ عہدہ تفویض کیا تھا لیکن یہ بتایا جارہا ہیکہ اب وہ مسلم لیگ نواز کی10 ماہ کی ماباقی میعاد کو بھی وہی پوری کریں گے۔ گذشتہ منگل کو وزیراعظم کی حیثیت سے عباسی کے انتخاب کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف کیمپ میں کئی قائدین نے عباسی کو ہی پی ایم ایل این حکومت کی ماباقی میعاد کیلئے برقرار رکھنے کی تجویز پیش کی تھی کیونکہ پنجاب ایک نہایت اہم صوبہ ہے۔شہباز شریف کا یہاں ہونا ضروری ہے۔

TOPPOPULARRECENT