Sunday , December 17 2017
Home / پاکستان / وزیراعظم پاکستان کی صیانت پر قیادت سے مشاورت

وزیراعظم پاکستان کی صیانت پر قیادت سے مشاورت

اسلام آباد ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نواز شریف نے آج داخلی سلامتی اور افغانستان کے ساتھ تعلقات پر فوجی اور سیول انتظامیہ کے اعلیٰ سطحی قائدین کے ساتھ ایک اجلاس میں مشاورت کی۔ چند دن بعد سربراہ فوج پاکستان جنرل راحیل شریف افغانستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔ نواز شریف کی زیرصدارت وزیراعظم  کی قیامگاہ پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں وزیردفاع خواجہ آصف، وزیرفینانس اسحاق ڈار، وزیرداخلہ نثار علی خان، مشیر وزیراعظم برائے خارجہ سرتاج عزیز، سربراہ فوج جنرل راحیل شریف، مشیر قومی سلامتی ناصرخان جنگجوعہ اور دیگر سینئر فوجی اور سیول قائدین شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT