Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم کا آج دورہ گجرات ‘ پرمکھ سوامی کو خراج عقیدت

وزیراعظم کا آج دورہ گجرات ‘ پرمکھ سوامی کو خراج عقیدت

احمدآباد ۔ 14اگست ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کل گجرات کا دورہ کریں گے تاکہ سوامی نارائن فرقہ کے مذہبی رہنما پرمکھ سوامی کو خراج عقیدت پیش کریں ‘جن کی باقیات سارنگ پور مندر میں رکھی گئی ہیں ۔ یہ باقیات 17اگست تک مندر میں رکھی جائیں گی تاکہ اُن کے عقیدت مند اور مقامی شہری اُن کا آخری دیدار کرسکیں ۔ مودی دوپہر کے وقت سارنگ پور پہنچیں گے ۔ نائب وزیراعلیٰ گجرات نتن پٹیل اور وزیراعلیٰ وجئے روپانی ان کے ہمراہ مندر پہنچ کر خراج عقیدت پیش کریں گے ۔ دریں اثناء عام آدمی پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ ارون کجریوال 16اگست کو مندر کا دورہ کر کے آنجہانی سوامی کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT