Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / وزیراعظم کا تھائی لینڈ میں توقف

وزیراعظم کا تھائی لینڈ میں توقف

کنگ بھامی بول کو خراج، ایرپورٹ پر خیرمقدم
بنکاک 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جاپان جاتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں حیرت انگیز طور پر توقف کیا اور آنجہانی کنگ بھومی بول اڈولیاریج کو خراج پیش کیا جن کا گزشتہ ماہ انتقال ہوا تھا۔ وزیراعظم مودی نے گرانڈ پیالس کامپلکس میں آنجہانی کنگ کو خراج پیش کرتے ہوئے پھول مالائیں چڑھائیں اور کہاکہ انھیں ان کی دور اندیشی، بصیرت، انداز حکمرانی اور عزم و استقلال کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ عوام کی بہبود کے لئے ان کی خدمات یادگار ہیں۔ آنجہانی بادشاہ کو عالمی مدبر قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ وہ اس دنیا سے کوچ کرچکے ہیں۔ ان کی موت عالمی برادری کا نقصان ہے۔ حکومت اور ہندوستانی عوام کی جانب سے میں اپنے دلی جذبات اور تعزیت سے شاہی خاندان کو واقف کرواتا ہوں۔ قبل ازیں مودی کا ایرپورٹ پر خیرمقدم کرتے ہوئے تھائی لینڈ وزیر ٹرانسپورٹ ارکوم نے ان سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج جاپان کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے جہاں وہ اپنے جاپانی ہم منصب شنزو آبے کے ساتھ سالانہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔مسٹر مودی اپنے دورے کے دوران غیر فوجی ایٹمی تعاون اور بین حکومت سمجھوتہ نیز 12 جنگی جہازوں کی خرید کے سمجھوتوں پر دستخط کئے جانے کی امید ہے ۔اپنے دورے کے دوران مسٹر مودی جاپان کے بادشاہ سے بھی ملاقات کریں گے ۔ مسٹر مودی مسٹر آبے کے ساتھ انتہائی تیز رفتار ریل گاڑی (بلٹ ٹرین ) کے ذریعہ کوبے جائیں گے ۔ جاپان نے ممبئی۔احمدآباد کے درمیان اسی طرح کی بلٹ ٹرین چلانے کے لئے ہندوستان کو ٹکنالوجی کی پیشکش کی ہے ۔دونوں رہنما کاواساکی ہیوی انڈسٹریز بھی جائیں گے ۔ جہاں بلٹ ٹرینیں بنائی جاتی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT