Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم کا جمعہ سے دو روزہ دورۂ واراناسی

وزیراعظم کا جمعہ سے دو روزہ دورۂ واراناسی

مسلم خواتین سے بات چیت اور مدرسوں کے طلبہ کو تہنیت کا پروگرام
واراناسی ۔18 ستمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی 22 اور 23 ستمبر کو اپنے حلقہ لوک سبھا واراناسی کا دورروزہ دورہ کریں گے ۔ اس دوران وہ انفراسٹرکچر کے مختلف پراجکٹوں کے افتتاح کے علاوہ عام جلسوں سے خطاب اور مسلم خواتین سے بات چیت کریں گے ۔ مشرقی اُترپردیش میں بی جے پی کے میڈیا انچارج سنجے بھردواج نے کہا کہ مودی 22 ستمبر کو بڑا لال پور کے قریب بنکروں اور دستکاروں کیلئے تجارتی سہولت کے مرکز کے دوسرے مرحلہ کا افتتاح کریں گے ۔ بعد ازاں ڈیزل لوکو موٹیو ورکس ( ڈی ایل ڈبلیو ) گراؤنڈ روانہ ہوں گے جہاں انفراسٹرکچر کے تقریباً 17 پراجکٹوں کا افتتاح کریں گے ۔ علاوہ ازیں وہ تقریباً سات نئے پراجکٹوں کیلئے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد پردھان منتری آواس یوجنا کے استفادہ کنندگان میں گھروں کی تقسیم سے متعلق اسناد و دستاویز تقسیم کریں گے ۔ بھرواج نے کہاکہ وزیراعظم مودی ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور ڈی ایل ڈبلیو آڈیٹوریم میں تقریباً 700 مسلم خواتین سے بات چیت بھی کریں گے ۔ وزیراعظم اپنے دورہ کے موقع پر مسلم دینی مدرسوں کے بعض طلبہ کو تہنیت بھی پیش کریں گے ۔ شام کے دوران وہ مشہور اس گھاٹ کا دورہ کریں گے جہاں وہ بیٹی بچاؤ ، بیٹی پڑھاؤ پروگرام میں شرکت کریں گے ۔ چند کسانوں میں وہ قرض معافی کے اسناد تقسیم کریں گے جن کے قرضؤں کو بی جے پی کے زیرقیادت اُترپردیش حومت کی طرف سے معاف کردیا گیا ہے۔ کسانوں سے خطاب کے بعد نریندر مودی دہلی واپس ہوں گے ۔

 

TOPPOPULARRECENT