Wednesday , February 21 2018
Home / شہر کی خبریں / وزیراعظم کا دورہ حیدرآباد شیڈول میں معمولی تبدیلی

وزیراعظم کا دورہ حیدرآباد شیڈول میں معمولی تبدیلی

حیدرآباد 26 نومبر ( یو این آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ حیدرآباد کے شیڈول میں معمولی طور پر تبدیلی کی گئی ہے ۔ کمشنر پولیس وی وی سرینواس راو نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی 28 نومبر کو 1:10 بجے بیگم پیٹ ایرپورٹ پہنچیں گے ۔ وزیر اعظم 1:25 تک پارٹی قائدین کے ساتھ وقت گزاریں گے ۔ اس کے بعد وہ خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ میاں پور روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ میٹرو ریل کا افتتاح کریں گے ۔ بعدازاں وزیراعظم ایچ آئی سی سی میں گلوبل انٹرپرینر شپ سمٹ میں شرکت کرینگے ۔ سمٹ میں صدر امریکہ ڈونالڈٹرمپ کی دختر ایوانکا ٹرمپ بھی حصہ لینے والی ہیں۔ شام میں فلک نما پیالیس میں عشائیہ میں شرکت کریں گے ۔

سدی پیٹ میں ہریش راؤ نے
فائر سب اسٹیشن کا افتتاح انجام دیا
حیدرآباد 26 نومبر ( این ایس ایس ) وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے سدی پیٹ میں آج کچھ ترقیاتی اور فلاحی کاموں میں حصہ لیا ۔ انہوں نے یہاں ایک فائر سب اسٹیشن کا افتتاح انجام دینے کے علاوہ یادو اسوسی ایشن کی عمارت کا افتتاح بھی انجام دیا ۔ انہوں نے ولیج پنچایت ‘ لائبریری ‘ یوتھ اسوسی ایشن وغیرہ کی عمارتوں کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد بھی رکھا ۔ رکن اسبملی راما لنگا ریڈی اور دیگر سرکاری عہدیدار اس موقع پر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT